گوشہ اردو

مطالبات پر علمدرآمد نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کی جائے گی. اشکومن ایکشن کمیٹی

چٹورکھنڈ(نمائندہ خصوصی) ایک ہفتے کے اندر چارٹرآف ڈیمانڈ پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کی جائےگی. محکمہ برقیات والے پونیال اور اشکومن کے درمیان پھوٹ ڈال کر مذموم مقا صد کی تکمیل چاہتے ہیں. یہ  خواب ہرگز پورا ہونے نہیں دینگے. تیس  (30) لوگوں نے ایک  بلب کی روشنی کےلئے جیل  کاٹی لیکن  لوڈ شیڈنگ  کا سلسلہ تاحال جاری ہے. ڈی سی کے حکم پر اٹھائے گئے چوری کے لائن دوبارہ بحال کردئے گئے ہیں. ،محکمہ برقیات کے اوورسٹے ملازمےن کو تاحال تبدیل نہیں کیاگیا ہے، پونیال  کو بجلی دینے کے خلاف نہیں ، فلور ملز اور واٹر پمپس کو رشوت لے کر بجلی دی جاتی ہے،معاملات درست نہ کئے گئے تو پونیال و اشکومن کے مردوزن سڑکوں پہ آئیںگے.

ان خیالات  کا اظہار اشکومن ایکشن  کمیٹی کے نمائندوں، نمبرداران،طلبہ تنظیموں  کے رہنماﺅں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک کثیر تعداد نے شر کت کی. چٹورکھنڈ ریسٹ ہاﺅس میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں تحصیل پونیال  کے مختلف مواضعات کے نمبرداران اور عمائدین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علاقے کے عوام نے جائز مطالبات کے لئے آواز بلند کی اور جیل بھی گئے لیکن  چارٹر آف ڈیمانڈ پر تاحال عمل نہیں ہوا. بجلی اب بھی منصفانہ طور پر تقسیم نہیں کی جارہی ہے. محکمہ برقیات کے جن ملازموں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا وہ اب بھی انہی سٹیشنز پرموجود ہیں۔ انجینئیر شاہ ریس اور انجینئیر میر عالم ذاتی مفادات کی خاطر پونیال اور اشکومن کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔

اشکومن کے عوام پونیال کو بجلی دینے کے خلاف نہیں بلکہ دونوں علاقوں کے عوام کے مفادات مشترکہ ہیں اور آج تک بھائی چارگی کی فضاءبرقرار ہے.  علاقے کو اندھیرے میں رکھ کر فلور ملز اور واٹر پمپس کو بجلی فروخت کی جارہی ہے اور محکمے کے چند کالی بھیڑیں اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں.  جس کے خلاف عوام آیندہ بھی سڑکوں پہ آئیں گے.

انتظامیہ سے مذاکرات کے دوران جن نکات پر اتفاق ہوا تھا ان پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو ا ہے لٰہذا حکومت ان پر عملدرآمد یقینی بنائے بصورت دیگر پونیال  اشکومن کے عوام مطالبات کے حل تک ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں. اجلاس سے اشکومن کے نمبردار اعلٰی مرزا محمد،بلہنز کے سابق یونین ممبر ملنگ خان،سابق ممبر ضلع کونسل علی گوہر، سینئیر  رہنما بی این ایف قربان خان،نمبردار ایمت غلام رسول،نمبر دار ہاسس پونیال  اور دیگر افراد نے بھی خطاب کیا ۔

Related Articles

Back to top button