گوشہ اردو

ضلع ہنزہ نگر ہیڈکوارٹر کا تعین عوام کی خواہشات کے مطابق،متاثرین قراقرم ہاۓ وے کے لیے جلد اقدامات : مہدی شاہ

گلگت – (پریس ریلیز)  وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا کہ ضلع ہنزہ نگر ہیڈکوارٹر کا تعین بہت جلد عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ اور قراقرم ہائی وے توسیعی منصوبے کی زد میں آنے والی ہنزہ نگر کے زمینوں کے معاوضے کے ادائیگی کیلئے بھی اقدامات کریں گے۔ اور بہت جلد معاوضوں کی ادائیگی کی جائے گی۔ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کیمپ آفس اسلام آباد میں محمد علی قائد صدر امپورٹ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن اور محمد علی شیخ سابق اُمیدوار قانون ساز اسمبلی کی قیادت میں آنے والے نگر کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہنزہ نگر ہیڈ کوارٹر کے تعین سے نگر کے عوام کو درپیش مسائل کا حل جلد اور ان کی دہلیز پے ممکن ہوسکے گا۔ اور روزگار کے نئے مواقعے میسر آسکیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نگر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائینگے اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی فرہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کی معیار زندگی بہتر ہوسکے ۔ اس موقع پر نگر کے نمائندہ وفد نے وزیر اعلیٰ کو نگر کے دورے کی دعوت دی جسے وزیر اعلیٰ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد نگر کا تفصیلی دورہ کریںگے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادرکریںگے۔ ملاقات میں محمد علی شیخ سابق اُمیدوار قانون ساز اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے مستقبل میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا

Related Articles

Back to top button