گوشہ اردو

مغویوں کی غیر مشروط رہائی پر مدبرانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں . اشفاق افضل، سابق کونسلر

گلگت (پ۔ر)ہفتہ قبل ہنزہ نگر کے مقام پر بعض سرکاری اہل کاروں سمیت درجنوں یرغمالیوں کی بازیابی علاقے میں مذید خون ریزی سے بچنے کا ذریعہ ثابت ہوگی۔اس موقع پر شیعہ علماءکونسل خصوصا آےا راحت حسین الحسینی اور شیخ مرزا علی نے نہایت اہم کردار ادا کیا۔وزیر اعلی کی جانب سے وزیر شکیل کی سربراہی میں قائم کی جانے والی کمیٹی کے ممبران بھی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ جن کی شبانہ روز محنت کی بدولت یرغمالیوں کو بازیاب کرانے میں کامیابی ملی اس موقع پر یرغمال ہونے ولے افراد کی جانب سے جس طرح نگر کے عوام کی مہمان نوازی کا ذکر کیا گیاہے اس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ انسانیت اب بھی زندہ ہے ایک طرف ایک فقہ کے افراد کی لاشیں موصول ہورہی تھی تو دوسری جانب یرغمال بنائے جانے والوں کی غیر مشروط طور پر رہائی آغا راحت حسین الحسینی کی مدبرانہ قیادت کا ثبوت فراہم کررہی ہے ان خیالات اظہار سابق کونسلر بلدیہ گلگت اشفاق افضل نے اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ نگر کے عوام جانب سے جزبہ خیر سگالی کا یہ دوسرا بڑا مظاہر ہے قبل اذیں سانحہ کوہستان کے موقع پر بھی ہنزہ نگر کے عوام کی جانب سے انسانی جانوں کو بچانے کی عظیم داستان رقم کی گئی تھی۔ اس اقدام بہت سارے لوگوں نے نیک شگون قرار دیتے ہوئے امید کی جاسکتی ہے کہ اس عمل کے نتیجے میں دوسری جانب سے بھی مثبت قدم اٹھانے سے ہی امن کے قیام کی راہیں ہموار ہونگی وگرنہ تالی ایک ہاتھ سے تو نہیں بج سکتی ہے اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ علاقے میں امن ہر کسی کی ضرورت ہے اور اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ ایک دوسرے کو برداشت کا مادہ پیدا کیا جائے ان حقائق کو تسلیم کئے بغیر امن کا قیام کے آگے بڑھنے کی گنجائش نہیں اپنے لئے اور اپنی سکون کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

One Comment

Check Also
Close
Back to top button