گوشہ اردو

نااہل لیڈران کی وجہ سے غذر میں پیپلز پارٹی کو خطرہ لاحق ہے، وعدے پورے کیے جائیں: اختیار شاہ

چٹورکھنڈ (نمائندہ خصوصی) غذر کے سیلاب زدگان کو وطن کارڈ کی دوسری قسط نہ مل سکی،وزیر اعلی  کی جانب سے الیکشن کے دوران اعلان کردہ ترقیاتی سکیموں  کی  دوسری قسط جاری نہ ہونے کے سبب منصوبے ادھورے رہ گئے، پی پی پی کی موجودہ قیادت کی نااہلی سے علاقے میں پارٹی کے وجود کو خطرہ ہے. لیڈران  کو اپنی ذات کی پڑی ہے. ان خیالات کا اظہار چٹورکھنڈ کی سماجی شخصیت،  پی پی پی کے دیرینہ کارکن اور سابق ایس ایچ او  اختبار شاہ نے اخباری بیان کے زریعے کیا ہے. انہوں نے مزید کہا ہے کہ  2010کے سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ تو جاری کئے گئے لیکن  امداد کی دوسری قسط تاحال جاری نہیں ہو ئی جس سے متاثرین میں شدید  مایوسی  پھیل رہی ہے حالانکہ ضلع غذر سیلاب  سے شدید  متاثر ہوا اسکے باوجود متاثرین  کی امداد روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
اس کے علاوہ الیکشن  کے دوران وزےر اعلی نے حلقہ 1کا دورہ کرکے مختلف سکےموں کا اعلان کیا  تھا لیکن فنڈز جاری نہ ہونے کے سبب تمام منصوبے ادھورے رہ گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیادت  کی نا اہلی سے ضلع غذر میں  پارٹی کے وجود کو خطرہ ہے.  انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان ، گورنر اور چیف سیکریٹری  سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب  متاثرین کی دادرسی کی جائے اور ادھورے منصوبوں کو مکمل کرنے کےلئے فنڈز جاری کئے ج ائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی کے کوارڈینیٹر بدرالدین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس امید  کا اظہار کیا  کہ وہ علاقے کے غریب عوام کی خدمت میں  کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Related Articles

Back to top button