این ایل آئی رجمنٹل سنٹر میں پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد

این ایل آئی رجمنٹل سنٹر میں پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد

1 views
Share on FacebookShare on Google+Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn

 گلگت( ڈسٹرکٹ رپورٹر) این ایل آئی رجمنٹ سنٹربونجی کے پریڈ گراﺅنڈ میں ریکروٹوں کی ایک پروقار تقریب حلف برداری اور پاسنگ آﺅٹ پریڈ منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی بریگیڈئر محمدرضاکمانڈنٹNLIرجمنٹل سنٹر تھے۔ اس تقریب میں NLIرجمنٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفسیرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گراﺅنڈ میں پہنچنے پر ریکروٹوں کے چاق وچو بند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب حلف برداری کے بعد مہمانِ خصوصی بریگیڈئر محمد رضا نے ٹریننگ کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹوں میں شیلڈ اور بہترین ریکروٹ سکندر حیات کو اعزازی سٹک عطا کی ۔ بعد ازاںمہمانِ خصوصی نے تقریب سے خطاب کیا اور پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے والے جوانوں اور ان کے خاندان کو مبارکباد پیش کی اور اس شعبے کو عبادت تصور کرنے اور اپنے اصلا ف کی شاندار روایت کو زندہ رکھنے کی تلقین کی۔ آخر میں بریگیڈئر محمد رضانے NLIرجمنٹ کے شہداءاور غازیوں کو شاندار خراج ِتحسین پیش کیا۔

Share on FacebookShare on Google+Tweet about this on TwitterShare on LinkedIn
About author

Pamir Times

pamir.times@gmail.com

Pamir Times is the pioneering community news and views portal of Gilgit – Baltistan, Kohistan, Chitral and the surrounding mountain areas. It is a voluntary, not-for-profit, non-partisan and independent venture initiated by the youth.