گوشہ اردو

چوتھاینگ اسٹار بلتی کرکٹ ٹورنامنٹ بلتی چیلنجرز نے جیت لیا

جیتنے والی ٹیم کا گروپ فوٹو
نوربخش اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں پندرہ ٹیموں نے شرکت کی 
کراچی(پ ر)این ایس اوکے زیر اہتمام کراچی میں عید الاضحٰی کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ینگ اسٹار بلتی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی بھر سے بلتی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں پر مشتمل  پندرہ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ان ٹیموں میں الحکمہ  الیون،گانچھے الیون،سلترو الیون ،کے بی ڈی ٹی کلب ،بلتی چیلنجرز،خاندان الیون،نورانی فائٹرز،بلتی سکسرز،اپو شکور الےون ،بلتی نائٹ رائڈرز،کریس  کلب،خپلو پبلک اسکول کلب وغیرہ  نے شرکت کی ۔فائنل گانچھے الیون اور بلتی چےلنجرز کے درمیان کھیلا گیا جس میںگانچھے الیون نے پہلے کھےلتے ہوئے 66رنز کا ہدف دیا  جو کہ بلتی چیلنجرز نے باآسانی پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،اور گانچھے الیون کو کانٹے دار مقابلہ کے بعد  پانچ وکٹوں سے ہرا دیا.
آخر میں مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے سے بلتی نوجوانوں کے حوصلہ افزائی ہوتی ہے،لہذا این ایس او قابل تحسین ہے کہ انہوں نے اس کامیاب ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا اور انہوں نے جیتنے والے ٹیموں کو انعامات تقسیم کیا ۔

Related Articles

Back to top button