گوشہ اردو

محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں پر وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات

غذر(نیوز رپورٹر)مقامی ذرائع و اخبارات میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں پر وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات اور گرفتاری کی خبروں سے عوام میں خوشی کی لہر جبکہ غریب عوام سے تین تین لاکھ بٹورنے والوں میں کھلبلی مچ گئی.گلگت بلتستان کے عوام نے غیر قانونی اور رشوت کے عوض اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی بھرتیوں کی تحقیقات اور رپورٹ چیئرمین نیب کو بجھوانے اور جلد کاروائی کے اقدام کو انتہائی خوش آیند قرار دیتے ہوۓ کہا ہے کہ اس اقدام سے یقینا رشوت خوری اور اور غیر قانونی اقدامات کے سد باب میں مدد ملے گی. اور غریب لوگوں کو انکا جائز حق ملے گا. یاد رہے محکمہ تعلیم میں کھلےعام تین تین لاکھ بطور کر اساتذہ بھرتی کے گئے تھے، جس سے نیی نسل کا مستقبل تاریخ ہونے کا خدشہ پیدا ہوا ہے. کیونکہ تین لاکھ کے خاطر قابل اساتذہ کے بجائے کم پڑھے لکھے اور با اثر افراد کو اس مقدس پیشے سے منسلک کر دیا گیا ہے. غذر(نیوز رپورٹر)گلگت بلتستان میں کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے بل پر دستخط ہونے پر علاقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے اس اقدام کو نوجوانوں کے لیے سرکاری اداروں کو نو گو ایریاز بنانے کے مترادف قرار دیاہے. حکومت جان بوجھ کر نہ صرف خطےکے پڑھے لکھے نوجوانوں میں مایوسی پھیلا رہی ہے بلکہ آیندہ بھی رشوت، سفارش چور دروازے اور اقربا پروری سے سرکاری اداروں میں داخل ہونے والوں کو مستقل کرنے کا ایک ٹھوس قانونی جواز بھی فراہم کر دیا ہے. سرکاری اداروں کو تعلیم یافتہ افراد کے نو گو ایریاز بنا نے سے خطے میں مزید مایوسی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے غیر سماجی اور غیر صحت مندانہ اور خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے امکامات بڑھ گئے ہیں.جب کہ گزشتہ اسمبلی، محکمہ تعلیم، ایکسائزاور دیگر اداروں میں یا تو رشتہ داروں کو گسایا گیا یا بھاری رقوم کےعوض امیدواروں کو بھرتی کیا گیا.علاقے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے اس شرمناک اقدام پر وفاق پرست پارٹیوں کے شامیانے بجانے کو انتہائی احمقانہ اقدام قرار دیا ہے. انھوں نے مزید کہا کہ یہ امیدوار بغیر ٹیسٹ انٹرویو کے مخصوص مدت کے لیے مخصوص لوگوں کے سفارش اورحکم نامے کے بھرتی ہوۓ.اور یہیں مخصوص لوگ ان کی مدد ملازمت کو غیر قانونی طریقے سے بڑھاتے گئے.اور اکھڑ کر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوگئے. علاقے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ فلفور چار ہزار سے زائد

Related Articles

Back to top button