Sat. Jun 19th, 2021

صاف پانی کی فراہمی کے پانچ بڑے منصوبے جلد شرو ع کیے جائینگے

پریس ریلیز –  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے دفتر سے جاری شدہ ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں  نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کریگی اور علاقے کی ترقی سے آنے والے ہر سرکاری ادارے کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چیف ایگزیکٹیو (CEO) آغا خان فاﺅنڈیشن کریم علی بھائی سے گفتگو کرنے ہوئے کہا۔ ملاقات میں CEO آغاخان فاﺅنڈیشن نے گلگت بلتستان کے عوام کو پینے کا صاف پانی کی فرہمی کیلئے پانچ بڑے منصوبے بہت جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی اور پولیس کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کے بچوں کو مفت کتابوں کی فراہمی کا اعلان کیا۔ CEO آغا خان فاﺅنڈیشن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت کے حوالے سے بھی صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر صوبوں کو شروع کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے آغا خان فاﺅنڈیشن کی علاقے کے ترقی کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Instagram did not return a 200.
%d bloggers like this: