گوشہ اردو

کوہستان: کوسٹر حادثے میں شہید ہونے والے 21 جوانوں کی میتیں گلگت پہنچادی گئیں

گلگت(مون شرین) شاہراہ قراقرم پر ضلع کوہستاں کے علاقے سومر نالہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے 21 شہدا کی میتیں بذریعہ ہیلی کاپٹرگلگت پنہچا دی گئیں ہیں۔

عسکری ذرالع کے مطابق جمرات کے روز دوپہر 2 بجے ایک پرایئویٹ کوسٹر میں 25 نوجوانوں اور پاک فوج کے لفیٹنٹ کرنل اکرام اللہ  پر مشتمل 3 این ایل آئی کا دستہ راولپنڈی سے گلگت کی طرف روانہ ہواتھا۔ اس گاڑی کو شاہراہ قراقرم پر کوہستان سومر نالہ کے قریب جمعہ کی صبح ساڑھے چھ بجے حادثہ پیش آیا۔ جسکی وجہ سے کم ازکم 21 نوجوان موقعے پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ پانچ کو انتہائی زخمی حالت میں قریبی ہسپتال اور بعد میں کمبائینڈ ملٹری ہسپتال گلگت پہنچا دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔  زخمیوں میں سے 3 جوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے میں نجی کوسٹر  کا مالک اور 2 ڈرائیورز بھی  جان بحق ہو گئے ہیں۔

 شہداکی اجتماعی نماز جنازہ اتوار کے روز صج ساڑھے آٹھ بجے ہیلی پیڈ پر ادا کی جائے گی نماز جنازہ میں فورس کمانڈر سمیت اعلیٰ فوجی و سول حکام شرکت کریں گئے اُس کے بعد شہدا کو اُن کے آبائی علاقاوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

شہدا کے نام

1 لفیٹنٹ کرنل اکرام الحق،2 نائب صوبیدار شیر داد، 3حوالدار روف، 4حوالدار جمیل، 5حوالدار ابو طالب،6 نایئک خوش ولی، 7لانس نایئک غلام رسول، 8سپاہی عنایت، 9سپاہی رحیم شاہ 10، سپاہی سید اعجاز،11 سپاہی سردار 12سپاہی نادر آمان، ،13 سپاہی محمد علی ، 14سپاہی محمد خان ، 15سپاہی رحمت حیکم، 16سپاہی صادر، 17سپاہی سید عالم۔ 18سپاہی اسرار عالم، 19سپاہی علی بیگ،20 سپاہی بشارت،21 سپاہی گل ولی

زخمیوں کے نام

1۔ سپاہی احمد

2۔  سپاہی شاکر

3۔ سکندر

4۔ گل باز

5۔ شیر ولی

ڈرائیور نور نبی ، آمان
کوسٹر کا مالک عمر

شہدا اور زخمیوں کا تعلق گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے ہیں، جسکی تفصیل نیچے درج ہے۔

دیامر (تانگیر) – 1

غذر –  12

ہنزہ نگر –  3

استور –  1

سکرود –  1

گانچھے  – 1

گلگت  – 3

Related Articles

4 Comments

Back to top button