گوشہ اردو

سکردو : ڈی سی فضل خالق کی ٹیم سیمی فائنل میں، ماہنامہ شندور کی طرف سے گھوڑا انعام

گلگت بلتستان ( نمائندہ  خصوصی) چترال مستوج سے تعلق رکھنے والا نوجواں ڈپٹی کمشنر ، راجہ فضل خالق ،ڈسٹرکٹ ایڈ منسڑیشن اور شعبہ سیاحت کی اشتراک سے منعقدہ پلولو ٹورنامنٹ میں تین مظبوط ٹیموں کو شکست دینے کے بعد اپنی ٹیم سمیت سیمی فائنل میں پہنچا ہے ، ماہنامہ شندور کی طرف سے ایک گھوڑا انعام ۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں گلگت بلتستان میں پولو ٹورنامنٹس زورو ں پر ہیں ،اس سال اسکردو میں بھی مقامی انتظامیہ اور شعبہ سیاحت کے مشترکہ تعاون سے ایک شاندار پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔اس ٹورنامنٹ میں ڈسی اسکردو راجہ فضل خالق ، جسکا تعلق مستوج چوئنج سے ہے ،گزشتہ ڈھائی سالوں سے خپلو اور پھر اسکردو کے ڈپٹی کمشنر ہیں ، کی ٹیم اسکردو سینئر نے اسکردو کی تین مضبوط پولو ٹیموں کو ہرا کر سیمی فائنل میںپہنچی ہے ۔ یاد رہے کہ یہ ٹورنامنٹ گلگت بلتستان کی مخدوش حالات کے بعد پہلی دفعہ منعقد ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں مقامی تماشائیوں کے علاوہ غیر ملکی تماشائیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور لطف اندز ہوئے ۔

راجہ فضل خالق کی ٹورنامنٹ میں شاندار کار کردگی پر تماشائیوں نے فضل خالق کو زبردست آفرین و تحسین پیش کی ۔ اس موقعے پر ماہنامہ شندور کے ایڈیٹر محمد علی مجاہد نے چترالی کھلاڑی پر ناز کرتے ہوئے ایک کھوڑا انعام کے طور پر پیش کیا ۔

Related Articles

Back to top button