گوشہ اردو

انجمن ہلال احمر کی طرف سے پھنڈر میں فری میڈیکل کیمپ کے لیے ادویات کا عطیہ

PRCS PIC
گلگت(پ ر) گورنر وصدرانجمن ہلال احمر گلگت بلتستان سیدپیرکرم علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان آصف کی منظوری کے بعد ہلال احمر گلگت بلتستان کی طرف سے ضلع غذر کے دورافتادہ علاقے پھنڈر میں پی پی ایچ آئی کی طرف سے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے لئے ہزاروں روپے مالیت کی ادویات پی پی ایچ آئی کے سپردکردی گئیں۔
گزشتہ دنوں ہلال احمر گلگت بلتستان کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران ہلال احمر کے چیئرمین آصف حسین،وائس چیئرمین امدادعلی اور صوبائی آفیسر صحت ڈاکٹر محمدیونس نے ادارے کی طرف سے ہزاروں روپے مالیت کی عالمی معیارکی ادویات پی پی ایچ آئی کے نمائندے صفدرخان کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر ہلال احمر کی منیجنگ کمیٹی کے رکن و گورنر گلگت بلتستان کے کوآرڈینیٹرشیرجان بھی موجودتھے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین آصف حسین نے کہاکہ انجمن ہلال احمر اپنی فلاحی خدمات کے جذبے سے سرشارہوکر علاقے میں قدرتی آفات اور موذی امراض کے حوالے سے عوام الناس میں شعور اجاگرکرنے میں مصروف ہے اور ادارے اپنے محدودوسائل کومدنظررکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً پسماندہ علاقوں میں لوگوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کے لئے فری میڈیکل کیمپ کابھی انعقادکیاجارہا ہے۔ انہوں نے پی پی ایچ آئی کے توسط سے پھنڈر میں مسائل کے شکارافرادکیساتھ ہلال احمر گلگت بلتستان کی طرف سے نیک خواہشات کابھی اظہارکیا۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button