گوشہ اردو

وائس چانسلر کا مسلم لیگ نون کو قراقرم یونیورسٹی میں موجود سیاسی یونٹ ختم کرنے پر خراج تحسین

Press Conference 002

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنجمہ نجم نے پریس کانفرنس کے آغاز میں حال ہی میں گلگت شہر میں ہونے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار اور مرحومین کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے اپنے پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ، مساجد بورڈ کے ارکان، علمائے کرام ، سیاسی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل وقت میں KIUکی رہنمائی کی اور تعاون کیا۔ محترمہ وائس چانسلر نے مثبت اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے پر صحافیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحافیوں کی تعمیری تنقید جس سے اصلاح کا پہلو نکلتا ہو ہم نے ہمیشہ قدر کی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم نے پریس کانفرنس کے ابتداء میں مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما حافظ حفیظ رحمان کے اس اعلان اور فیصلے کا زبردست خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے KIUسے اپنے تمام ونگ ختم کرنے کا اعلان کیا۔وائس چانسلر نے اس اعلان پر حافظ حفیظ رحمان کا شکریہ ادا کیا ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button