Sat. Oct 31st, 2020

اشکومن: چار سالہ بچہ دریا میں گر کر ہلاک، شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا

چٹورکھنڈ ( نمائندہ خصوصی) شادی کا گھر ماتم کدہ بن ،چار سالہ بچہ دریا اشکومن میں  ڈوب کر جاں بحق، نعش قریبی  علاقے سے بر آمد ،آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واقعات کے مطابق تحصیل  اشکومن کے گاﺅں بارجنگل میں بھتیجے  کی شادی میں  شرکت کے لئے آنے والے میر عالم کا چار سالہ ننھا علی زین  اچانک گھر سے غائب ہو گیا ۔چند گھنٹوں کی تلاش کے بعد دریا  کے کنارے سے معصوم بچے کی نعش بر آمد ہوئی۔اچانک رونما ہونے والے اس حادثے سے شادی والے گھر میں  کہرام مچ گیا ۔بچے کا والد صدمے سے بےہوش ہو گیا. جسے ابتدائی طبی امداد کے لئے سول ہسپتال چٹورکھنڈ لایا  گےا۔بعد ازاں متوفی کو اس کے آبائی قبرستان واقع بارجنگل میں سینکڑوں سوگواروں
کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں  کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
Instagram did not return a 200.
%d bloggers like this: