گوشہ اردو

گلگت بلتستان کے سپوت شاہد الله بیگ کی بایسویں گریڈ میں ترقی

sahidullah baig

اسلام آباد  ( نمائندہ خصوصی ) شاہد اللہ بیگ ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کوگریڈ 22 میں ترقی پانے پر راولپنڈی اسلام آبادمیں مقیم گلگت بلتستان کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں  تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان کے عمائدین نے فرزند گلگت بلتستان شاہداللہ بیگ کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے سپوت کو ترقی دیکر گلگت بلتستان کے عوام کا دل جیت لیا ہے.
 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہدی حسن، پیرزادہ ہنزائی اور محمد حبیب بلتی نے کہا کہ شاہداللہ بیگ ایماندار اور مخلص انسان ہے۔ ان کی ترقی گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی ہے۔ ان کے دروازے گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے ہمیشہ کھولے رہتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرتے رہے ہیں۔اس موقع پر ہیومین رائٹس کے جنرل سکریٹری ولایت علی بلتی نے کہا کہ شاہداﷲبیگ جیسے ایماندار آفیسرگلگت بلتستان کے سپوت کو گریڈ 22میں ترقی دیکر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے علاقے کے عوام کا دل جیت لیا۔ شاہد اللہ بیگ نے ہمیشہ اپنے ایمانداری اور لگن سے کام کرکے علاقے کے عوام کا سر فخر سے بلند کیا۔ شاہد اللہ بیگ اسے پہلے ملک کے مختلف شہروں اور منسٹریز میں اپنے خدمات انجام دئیے ہیں اور وہ ایک ایماندار ،مخلص اور قابل آفیسرکے طور پر جانا جاتا ہے۔ ولایت علی بلتی نے  صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا کہ شاہد اللہ بیگ کو گلگت بلتستان کاچیف سیکرٹری مقرر کریں تاکہ وہ علاقے کی بہتر انداز میں خدمات سرانجام دے سکیں۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاہداللہ بیگ سمیت گلگت بلتستان کے دیگر آفیسران وفاق اور دیگر صوبوں میں محنت ، ایمانداری اور لگن سے خدمت انجام دے رہے ہیں۔

Related Articles

18 Comments

  1. شاہد الله بیگ کو گریڈ 22 مین ترکی پر اپنے خو شی کا اظھار کرتے ھین
    کیہ بیگ سا ھیب علا قے کی ترقی می اپنے کیردار ادا کرے
    حکا یت شا ہ

  2. its the war of meritocracy and we are proud of you sir.
    This is the meaning of true representation of GB

  3. Heariest congratulations to Baig Sab for making it to the top of rung in civil bureaucracy. He is well known for his honesty, competency and compassion. He is a true son of GB soil who has made all of us proud. Thousand of people from GB have benefited from him and thus enjoys their prayers and well wishes. Sky is the limit and we hope and pray for further successes in his life and career. God bless you, Baig Saab.

    Sajjad Haider
    Manager Engg. RC Yanbu, KSA

  4. Shahid sab ! All GBIANs are really proud on your excellent performance, great achievement , commitment and devotion with your profession and cadre. Many congratulations to you and your family.

  5. Great news…But why is the article appreciating agent of chaos and raja rental ?…When will we come out of a submissive mindset ?

  6. All GBIANs are really proud on your excellent performance, great achievement , commitment and devotion with your profession and cadre. Many congratulations to you and your family.abdul ghayas astore

  7. It is good news to all GB people. He is nice and good and nice administrator. he should be posted in GB as CS. Congatulate and pray for his health

  8. شاہد الله بیگ کو گریڈ 22 مین ترکی پر اپنے خو شی کا اظھار کرتے ھین
    کیہ بیگ سا ھیب علا قے کی ترقی می اپنے کیردار ادا کرے
    mohammad nadeem astori

    Reply ↓

Back to top button