گوشہ اردو

شہِید ذوالفقار علی بھٹو نے ایف سی آر کا خاتمہ کر کے عوام کے دل جیت لیے: سعدیہ دآنش

گلگت (پ ر) مشیر سیاحت و کھیل اور پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین گلگت بلتستان کی صدر سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ شہید زوالفقار علی بھٹو نے ملک میں جمہوریت کے قیام کے لئے نا قابل فراموش خدمات سر انجام دی ہیں جن کو ملک عزیز پاکستان کے عوام ہمیشہ یاد رکھینگے شہید زوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ کے حوالے سے پی پی پی شعبہ خواتین کی صدر سعدیہ دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید زوالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان سے کالے قوانین کا خاتمہ کیا اور گندم پر سبسڈی دی جو اب تک برقرار ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ بر قرار رہے گی انہوں نے کہا کہ پی پی پی خالص عوامی جماعت ہے جو گراس روٹ لیول پر عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمہ وقت اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ملک میں جمہوریت کے قیام اور ملک کی تعمیرو ترقی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ اپنے شہید قائدین کی راہ پر چلتے ہوئے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانے اور ملک کی تعمیروترقی اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے

Related Articles

Back to top button