Mon. Nov 29th, 2021

کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا گلگت میں احتجاجی دھرنا، بقیہ جات کی فراہمی کا مطالبہ

گلگت (فرمان کریم گوجالی ) کنٹریکٹرز نے فنڈز ریلز نہ ہونےکے خلاف گلگت شہر میں زبردست احتجاج کیا۔ احتجاجی ریلی چیف سکرٹیری آفس سے شروع ہوا اور بے نظیر چوک سے ہوتا ہو اتحاد چوک پنہچا جہاں پر مظاہرین نے دھرنا دیا ۔
احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کںٹریکٹرز ایسوسی ایشن ضلع گلگت کے صدر انیس الرحمن اور گوہر علی جنرل سکریٹری کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ضلع غذر نے کہا کہ گلگت بکتستان ٓ کو آباد کرنے والے آج خود برباد ہو گئے ہیں گھروں میں افاقے کی نوبت تک پنہچی ہے مگر صوبائی حکومت ریلز دینے کی بجائے اپنے شاہ خرچیوں کی فکر میں لگے ہوئے ہیں۔
 اُنہوں نے صوبائی حکومت اور سکرٹیر فنانس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کی اگر 6 فروری تک اُن کے مطالبات حل نہ کیے تو پی ڈبلیو ڈی کے آفس کا گیھروا کرین گے اور آفس کی تالہ بندی کریں گے.
Instagram did not return a 200.