گوشہ اردو
تپ دق کے حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لیے تربیت کا اہتمام
چٹورکھنڈ ( کریم رانجھا) ٹی بی راﺅنڈ 6کے زر اہتمام لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد،ٹی بی کے پھیلاؤ ،علاج اور تدارک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ. ٹی بی سنٹر گاہکوچ کے انچارج زیارت خان ، سوشل موبلائزر علی افسر اور نسیمہ خان نے ٹی بی سے متعلق بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق مطابق گزشتہ روز ٹی بی راﺅنڈ6کے زر اہتمام آغا خان ہیلتھ سروس کے تعاون سے چٹورکھنڈ کے مقامی ہوٹل میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئے ایک روزہ آگہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں علاقے کےپینتیس (٣٥) افراد شریک ہوے۔ پروگرام میں ٹی بی کے پھیلاؤ ،علاج، تدارک اور تشخیص کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ٹی بی کے بارے میں آگہی کے علاوہ رابطہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا.