گوشہ اردو

کھوار ویکیپیڈیا کے لیے ایڈیٹرز، نمایندگان، رپورٹرز، فوٹوگرافرز، مترجم کی خدمات درکار ہیں

اسلام آباد(سلیم الہی) ویکیپیڈیا کو جنوری 2001ء میں شروع کیا گیا تھا اور کھوار میں اس کا آغاز ۲۵ اپریل ۲۰۱۰ میں کھوار اکیڈمی کے ایک بین الاقوامی پروجیکٹ کے طور پر چترالی ادیب، شاعر اور صحافی رحمت عزیز نے شروع کیا۔ کھوار ویکیپیڈیا ایک ایسا موقع روۓ خط ہے کہ جہاں مختلف علوم پر بکھری ہوئی معلومات کو نا صرف یکجا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بلکہ ان میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔ منصوبہ بہت بڑا ہے بلکہ عظیم ہے، مگر افرادی قوت ناپید۔ مقصد علم کی تمام شاخوں کو عام آدمی کی سمجھ کے مطابق بنا کر پیش کرنا ہے کیونکہ یہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی اس قطرہ قطرہ بننے والے دریا میں ٹپکانے کے لیۓ کوئی موضوع ، کوئی معلومات ، کوئی لفظ ہو تو بلا کسی ہچکچاہٹ کے شامل کردیجیۓ کہ اسی طرح یہ دریا ، بنجر زمین کو سیراب کرنے کے قابل ہوسکتا ہے۔ کسی بھی قوم کا تشخص اور قوم کی ترقی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ قوم علم و عمل کے میدان میں کس طرح کے طرزِ عمل کا مظاہرہ کرتی ہے، اور کھوار وکیپیڈیا آپ کو وہ موقع فراہم کرتا ہے کہ جہاں آپ نا صرف یہ کہ علمی میدان میں عملی طور پر باآسانی کھوار کا تشخص اجاگر کرسکتے ہیں بلکہ خود اپنی شناخت بھی بنا سکتے ہیں۔

ویکیپیڈیا کیا ہے؟

ویکیپیڈیا ایک دائرہ المعارف ہے جو کہ مشترکہ طور پر اسکے قائرین و ناظرین ہی تحریر کرتے ہیں۔ یہ دائرہ المعارف ایک خاص قسم کی موقع حبالہ کا استعمال کرتا ہے جو کہ ویکی کہلاتی ہے اور تحریری اشتراک میں سہولت پیدا کرتی ہے۔ لاتعداد افراد، ہر گھنٹے میں بے شمار ترمیمات و اضافے کرکہ مستقل ویکیپیڈیا کو ترقی دے رہے ہیں، یہ تمام ترامیم ویکیپیڈیا میں دائیں جانب دئیے گئے حالیہ تبدیلیاں میں محفوظ کرلی جاتی ہیں؛ اسکے علاوہ صفحات میں کی گئی ترامیم ، ان صفحات کے —- تاریخچہ —- کے حصے میں محفوظ ہوجاتی ہیں جن کو آپ —- ترمیم — کے بٹن کے برابر میں موجود، تاریخچہ پر طق (click) کر کے دیکھ سکتے ہیں۔ نامناسب و بیہودہ ترامیم کو سرعت سے حذف کردیا جاتا ہے۔

کھوار ویکیپیڈیا کو پاکستان اور دنیا بھر سے کھوار لکھنے والوں کی اشد ضرورت ہے خواہشمند خواتین و حضرات اپنی درخواستیں اس ای میل پر بھیجدیں

khowarwikipedia@yahoo.com

 

 

 


Related Articles

Back to top button