گوشہ اردو

معروف مذہبی و سماجی شخصیت، حوالدار میجر فداعلی، سے ہنزہ محروم ہو گئی

مرحوم حوالدار میجر فدا علی

ہنزہ (اکرام نجمی) ہنزہ کی مشہورومعروف مذہبی و سماجی شخصیت، حوالدار میجر (ریٹائرڈ) فداعلی آج قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ ان کی تدفین آبائی قبرستان، دونیداس، میں آہوں اور سسکیوں کے درمیاں ہوئی۔ گلگت بلتستان کے سابق چیف ایگزیکٹیو میر غضنفر علی خان اور بریگیڈئر (ر) حسام اللہ بیگ سمیت علاقے کے اکابرین اور عوام نے بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی۔

مرحوم 1928 میں گنش کے مقام پر پیدا ہوئے۔  بنیادی تعلیم ہائی سکول کریم آباد سے حاصل کی۔ 1947 میں گلگت سکاوٹس میں بھرتی ہونے والے افراد میں کم عمر ترین ہونے کے باوجود وہ انتہائی ہوشیار اور زیرک انسان مانے جاتے تھے۔ 1947 میں پاکستان بننے سے قبل گلگت سکاوٹس میں بھرتی ہوئ اور گلگت بلتستان کی جنگ آزادی کے علاوہ مختلف معرکوں میں ناقابل فراموش کارنامے رقم کیے۔ 1964 میں ریٹائر ہونے کے بعد سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ سیاسی کاموں کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیا۔

 مسلم لیگ نواز، بالخصوص میر غضنفر علی خان کی سیاسی زندگی کے دوران صف اول کے رہنماوں میں ان کو شمار کیا جاتا تھا۔ ان کا خاندان معروف شخصیات سے بھرا پڑا ہے۔ ان کے پردادا، معمرو، ہنزہ کے معروف ترین سپہ سالار تھے، جبکہ ان کے والد صاحب ایک معرف عالم تھے۔ ان کے تایا شہید امیرحیات کو گلگت بلتستان کی جنگ آزادی کا پہلا شہید ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ پسماندگان میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔

Related Articles

2 Comments

  1. May Allah Almighty rest his soul in eternal peace.
    PT, through giving space to such people who did great tasks for the the masses but lived low profile life, is dong valuable job. This region is losing one-b-one great persons heros….How to raise such in the from the new/coing generation(s) is the hardest of the questions the region has to answer…..

  2. إنا لله وإنا إليه راجعون
    I xpress my sincere condolence late FIDALI family,& relatives
    May his soul rest eternal peace Amen
    Hikayat shsh
    Chipursan Valley

Check Also
Close
Back to top button