گوشہ اردو

طلباء و طالبات فرقہ وارانہ نفرت کی سازش کو ناکام بنائیں گے: گلگت بلتستان سٹوڈنٹس ایسوسیشن

کراچی (پ ر) آج جامعہ کراچی میں گلگت بلتستان سٹوڈنٹس ایسوسیشن کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کوہستان واقعہ کے بعد علاقے کی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت صدر جناب سہیل احمد نے کی جس میں گزاشتہ روز دہشت گردی کے حملے میں مظلوم مسافروں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارنے پر بے حد رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور حکومتِ وقت سے اس بات کی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سازش کو بے نقاب کر کے مجرموں کو عوام کے سامنے لائے.  اجلاس سے خطاب کرتے ہوے  جنرل سیکٹری دیدار احمد نے کہا کہ اس عمل سے گلگت بلتستان کے پر امن باسیوں کو انتشار و فرقہ واریت کی طرف دکھیلا جا رہا ہے جسے ہم پھر سے ناکام بنا دیں گے واقعے کی بھر پور مذمت کی گئی اور آخر میں اس جان بحق ہونے والے مسافروں کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی اور حکومت وقت سے امن بحال کرنے کی اپیل  بھی کی گئی۔

Related Articles

One Comment

  1. WELL DONE GUYS….GIRLS ESPECIALLY….NOW ITS TIME TO WAKE UP AND TAKE THE CHARGE

Back to top button