گوشہ اردو

اشکومن: منشیات کا بیوپاری گرفتار، چار سو گرام افیون برآمد

چٹورکھنڈ ( نمائندہ خصوصی) منشیات کے خلاف مہم  دوران تلاشی . پچاس ہزار مالیت  کا 400 گرام افیون بر آمد ،ملزم گرفتار،عوام کے تعاون سے منشیات  کے لعنت کو ختم کرکے دم لینگے. ایس ایچ او، تھانہ چٹورکھنڈ۔
تفصیلات  کے مطابق پولیس تھانہ چٹورکھنڈ کے ایس ایچ او  ظہور احمد نے تھانے کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی منشیات فروشوں  کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس دوران مخبر کی اطلاع پر گاہکوچ سے بلہنز جانے والی گاڑی کی تلاشی لی جارہی تھی کہ ایک مسافر مسمی لکی خان ولد نظر خان ساکن گنج آباد بلہنز کے سامان سے تقرےباً آدھا کلو افیون صافی برآمد ہوا۔ ملزم نے کمال ہوشیاری سے افیون ڈالڈے کے کنستر میں مہارت سے چھپا رکھا تھا۔ ملزم افیون کا بیو پاری  بتایا جاتا ہے اور گلگت سے افیون لے کر بلہنز جارہا تھا۔ افیون  کی مالیت پچاس ہزار بتائی جاتی ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے حکم متناع منشیات کے دفعہ3/4 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے.  صحافیوں  سے بات چیت  کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چٹورکھنڈ نے کہا کہ منشیات کی لت نوجوان نسل کو تباہی کی جانب دھکیل رہی ہے اور اس سلسلے میں معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ عوام علاقہ کے تعاون سے دن رات منشیات  کی بیخ  کنی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. ۔دوسری جانب اشکومن کے سماجی حلقوں نے پولیس  کی کارکردگی پر اطمنان  کا اظہار کرتے ہوئے امید  ظاہر کی ہے کہ علاقے کو منشیات  سے پاک کرنے کے لئے انتظامیہ  اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی۔

Related Articles

Back to top button