گوشہ اردو

گلگت بلتستان میں سکینگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ایئر مارشل فرحت حسین

گلگت(نیوز رپورٹر)وائس چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل فرحت حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیکزکھیل کا بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔گلگت بلتستان کے کھلاڑی گزشتہ کچھ سالوں سے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں اور پاکستان کے بہترین امیج کو دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔نلتر میں سکیز سکول اور یہاں کے تمام سکیز کے شوقین کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔نلتر میں چےئر لفٹ بنانے پر جلد کام شروع ہوگا اور یہ اگلے سال سے پہلے تکمیل کو پہنچے گا۔جس کے بعد ملکی سمیت عالمی سطح کے کھلاڑی اس خطے کا رخ کرینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نلتر میں جاری قومی سیکٹر مقابلوں کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سکیز فیڈریشن آف پاکستان میں گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں اور مختلف اداروں کی نمائندگی ہے ۔علاقے میں سکیز کے کھیل کے فروغ دینے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بھی مفت زمین فراہم کی ہے جن پر ہم ان کے مشکور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سکیز کے کھیل کی طرف مزید نوجوانوں کو راغب کرنے کی ضرورت ہے ۔مجھے گلگت بلتستان کے نوجوانوں سے بڑی امیدیں وابسطہ ہیں ۔بحیثیت صدر پاکستان سکی فیڈریشن میں پورے ملک خاص کر گلگت بلتستان میں اس کھیل کی ترقی کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا،۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسکواڈ رن لیڈر فرحانہ منیر نے کہا کہ میں نے دنیا کے کئی ممالک میں پاکستان کی اس کھیل میں نمائندگی کی ہے ۔اب میری کوشش ہے کہ مزید ٹیلنٹ اس کھیل میں سامنے آئے اور نئی نسل بڑی تعداد میں اس کھیل کی طرف راغب ہو ۔گلگت بلتستان سکی ایسوسی ایشن کے صدر کرنل(ر)امجد ولی نے کہا کہ جب تک جی بی سکیز ایسوسی ایشن کو حکومتی سرپرستی حاصل نہ ہو مسائل سامنے آتے رہیں گے ۔ہر بار میں خود اپنے جیب سے رقم خرچ کرکے اس طرح ایونٹس کی کامیابی کے لئے کوشش کرتا ہوں ۔مگر یہ سلسلہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا ۔حکومت دعوے تو کرتی ہے مگر اس کے برعکس سکیز کی ترقی کے لئے کچھ نہیں ہورہا ۔اگر حکومتی سرپرستی ہمارے ساتھ شامل رہے تو ہم ورلڈ کہپ سمیت اولمپکس و دیگر عالمی مقابلوں میں سبز ہلالی پرچم گاڑھ سکتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button