پرنس ملٹی پرپزکوآپریٹیوسوسائٹی یاسین کے گلگت سب آفس کا افتتاح
گلگت(نامہ نگار)عوام یاسین کی نمائندہ سوسائٹی پرنس ملٹی پرپزکوآپریٹیوسوسائٹی گلگت نے یاسین سے تعلق رکھنے والے کاروباری حلقوں وملازمین کی سہولت کیلئے جوٹیال میں سوسائٹی کے سب آفس کاافتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں اتوارکے روز سوسائٹی کے سب آفس کے افتتاح کے سلسلے میںشہزادہ مارکیٹ جوٹیال میں ایک پروقارتقریب کاانعقادکیاگیا ۔جس میں پرنس ملٹی پرپزکوآپریٹیوسوسائٹی کے بانی ممبران اور عمائدین کے علاوہ دیگرمہمانان بھی کثیرتعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے صدرمحمدقیوم خان نے کہاکہ پرنس ملٹی پرپزکوآپریٹیو سوسائٹی یاسین کے عوام کی نمائندہ سوسائٹی ہے۔ جو عوام کی معاشی واقتصادی ترقی کے لئے پچھلے 20سالوں سے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوسائٹی ہذاکے کل ممبران کی تعداد نوسے زائد ہوچکی ہے جبکہ مزیدممبرشپ کاسلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام اورسوسائٹی کے ممبران کے تعاﺅن سے اب یہ ایک مالیاتی ادارہ بن چکا ہے۔ جویاسین کے ضرورت مندافرادکوکاروباراورتعلیم کے فروغ میں معاونت کرتاہے۔تقریب میں سوسائٹی کے بانی ممبران صوبیدارمیجرریٹائرڈآدینہ خان ،صوبیدار(ر)مطائب شاہ،سلیمان بیگ اورسوسائٹی کے سابق صدرشاہ خان نے بھی شرکت کی۔