گوشہ اردو

سپارکو کے تعاون سے وادی ہنزہ میں عالمی ہفتہ خلا منایا گیا

کریم آباد ہنزہ ( اکرام نجمی) پاکستان کے خلائی تحقیقی پروگرام سپارکو (SUPARCO)اور گلگت بلتستان کے ڈسٹرکٹ ہنزہ نگر میں واقع ایک پرائیویٹ درسگاہ ، ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج کریم آباد ہنزہ کے تعاون سے عالمی ہفتہ خلا وادی ہنزہ میں ذوق و شوق سے منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے سپارکوپاکستان نے اپنے خلائی تحقیق پر مبنی پروگرام کے ایجادات ، مثلا راکٹس اور سٹلائیٹس، نمائش پر رکھے تھے۔ بچوں کو پانی سے چلنے والے راکٹ بنانے اور چلانے کی تربیت بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ ایک تقریری مقابلے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔

پروگراموں کے اس سلسلے کی آخری تقریب 9 نومبر 2012 کو بلتت پولو گراونڈ میں رکھی گئی تھی جس میں علاقے کے عوام اور طلباءو طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا مہمان خصوصی وزیر بیگ سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان تھے اس موقعے پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی نے پاکستان کے خلائی تحقیقی ایجنسی سپارکا ہنزہ میں پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ۔ سپیکر نے اپنی تقریر میں  میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ ہنزہ کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ قراقرم پر 17کلومیٹر ٹنل حکومت کی طرف سے ایک بڑا پروجیکٹ ہے جو جن تعمیر کا شاہکا ر ہوگا جس پر 24ارب روپے کا لاگت آئیگا۔

پروگرام کا آغاز صبح 9بجے سپیس واک سے ہوا جس میں ہنزہ کے عمائدین کے علاوہ علاقے کے تعلیمی اداروں کے طلباءوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں پرچم کشائی کے علاوہ مارچ پاس بھی ہوا ۔

تقریب میں علاقائی رقص ،تلوار ڈانس ،اونٹ ڈانس کے علاوہ طلباءو طالبات نے تقریروں کے زریعے جدید علوم کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی تقریب میں طلباءو طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button