گوشہ اردو

ششکٹ نے آل گوجال کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں چپورسن کو شکست کا سامنا

شیشکٹ نے 48رنز سے میدان مار دیا ۔ سمیع کی ناقابل شکست 75رنز

کراچی ( عباس علی نورؔ ) : شاہی خیبر یوتھ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن سیلور جوبلی آل گوجال کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتامی میچ شیشکٹ بمقابلہ چپورسن باباغندی کے مابین ایس ایم ایس کرکٹ گراونڈ کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں چپورسن بابا غندی ناکامی کی خفت سے دو چار ہو گیا۔ بکہ سمیع کی نا قابل شکست 75 رنز سے شیشکٹ نے48رنز سے میدان ماردیا. زاہد 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ۔باباغندی چپورسن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جواب میں ششکٹ نے بیڈنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اوریز میں ۹وکٹوں پر۱۷۳ رنز اسکور کئے  جس میں اوپنرز سمیع اور زاہد کے 118 رنز شامل تھے۔ اس دوران سمیع کے متعدد کیچز بھی ڈراپ کئے گئے جسکی وجہ سے بابا غندی چپورسن کو سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب میں باباغندی چپورسن صرف 128 رنزبنانے میں کامپاب ہو سکی جس میں صفدر 71رنز  بنا کر ناقابل شکست رہے۔۔ واضح رہے کہ شاہی خیبریوتھ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی سیلورجوبلی کے موقع پر منعقد کی جانی والی آل گوجال کرکٹ ٹورنامنٹ میں 18ٹیموں نے حصہ لیا ۔

ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب میں جناب حبیب الرحمن گوجالی ریجنل منیجرمائکرو فائنانس سندھ اور بلوچستان مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آل گوجال کرکٹ ٹورنومنٹ کے انعقاد کو بے حد سراہا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گوجال میں کھیل کے میدان میں مہارت رکھنے والے کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہیں اور بلاشبہ انٹرنیشنل سطح تک ان کی رسائی ممکن ہے تاہم ہمیں متحد ہوکراس پر کام کرنا ہوگا ۔انہوں نے مذیدکہا ہے کہ ہم نے پھسو کرکٹ گراونڈ کو پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) سے منسلک کرنے کی گفت و شنید کی ہے تاہم ملک کی خراب صورتحال کے باعث تاحال انہیں سروے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

آخر میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ ششکٹ کے زائد کو مین آف دے سیریزٹرافی سے نوازا گیا ۔

Related Articles

Back to top button