گوشہ اردو

ٹائم سکیل کی منظوری کا نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کیا جائے- لیکچررز اینڈ پروفیسرزایسوسی ایشن

گلگت – وزیر اعلی کی جا نب سے ٹائم سکیل کی منظوری کے بعد اب جلد ازجلد اس کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔محکمہ تعلیم کے ذمہ دار احباب کو اس سلسلے میں پیپر ورک تیز کرنے اور نوٹیفیکیشن کے لئے راہ ہموار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اس ضمن میں تاخیر لیکچررز/پروفیسرز میں احساس محرومی پیدا کرسکتا ہے۔ لیکچررز/پروفیسرز کے جائز حقوق کی فراہمی معیار تعلیم کو دوام بخشنے کے لئے ناگزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہارگلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسیشن  کے عہدےداروں صدر اویس احمد ، سینئر نائب صدر حسن دلشاد ، جنرل سیکریٹری  راحت شاہ ، فنانس سیکریٹری  محمد رفیع اور پریس اینڈ انفارمیشن سیکریٹری اشتیاق احمد نے ایک اہم اجلاس میں کیا ہے۔ اجلاس میں ٹائم سکیل کی منظوری دینے پرپروفیسرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی سید مہدی شاہ اور وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مدد شیر کو زبردست الفاظ میں سراہا اور ان کی علم دوست پالیسی کی تعریف کی۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button