گوشہ اردو

برگل کے راجہ منیر احمد انتقال کر گیے

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) گاﺅں برگل کے مشہور سماجی ،ہردلعزیز شخصیت  راجہ منیر احمد دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے. مرحوم محکمہ برقیات میں بحیثیت فورمین اپنی خدمات انجام دے رہے تھے. انکی عمر تقرےباً پچپن برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق گاﺅں برگل کے ہردلعزیز شخصیت راجہ منیر احمد کو گزشتہ شب دل کا شدید دورہ پڑاجو جان لیوا ثابت ہوا۔ دوران ملازمت انہوں نے علاقے کی بہترین خدمت کی. مرحوم انتہائی ملنسارشخص تھے اور محکمہ برقیات کے ملازم کی حثیت سے گرانقدر خدمات انجام دیں. خصو صاً علاقے سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائےنگی۔

مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ،چار بیٹے  اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان واقع برگل میں  سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button