گوشہ اردو

قراقرم یونیورسٹی ہاسٹل میں موجود چترالی طالبات کی طرف سے اظہارتشکر

گلگت – نمائندہ خصوصی – ۔ قراقرم انٹر نشنل یونیورسٹی ہاسٹل میں محصور چودہ چترالی طالبات نے اُن کی انخلا کے لیے تگ و دو اور ایک ہفتے کے لیے خوراک پہنچانے پر چترال کے معروف سماجی کارکن اور پاکستان پپلز پارٹی کے سابق ممبر براے صوبائی اسمبلی محترم ذین العابدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔۔۔ طالبات نے پچھلےدنوں اس نمائندے کو ایک مشترکہ بیان دیتے ممبر قومی اسمبلی شہزادہ محی الدین ، ممبر صوبائی اسمبلی غلام محمد اور صوبائی وزیر سلیم خان سے اپنے انخلا کی اپیل کی تھی ۔۔۔ یہ خبر پڑھتے ہی صاحب موصوف نے گورنمنٹ سے لیکر GHQ تک کو جھنجھوڑا اور ۔بچیوں کے انخلا کے لیے  پاک آرمی سے اجازت لی تھی تاہم غذر روڈ کی بندش کی وجہ سے انہیں گلگت سے نکالنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔۔۔۔ لیکن اس کے باوجود صاحب موصوف نے طالبات  کے لیے ایک ہفتے کی خوراک کا بندوبست کرایا ۔ اس پدرانہ اور مادرانہ ہمدری ، شفقت اور والہانہ محبت پر چترالی طالبات نے محترم ذین العابدین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔۔۔ انہوں نے اس بات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا کہ اخبار کے ذریعے اپنے نمایندوں سے اپیل کے باوجود ببھیانہوں نے کوئی قدم نہ اُٹھایا ۔ بچیوں نے فون کرتے ہونے اپنے سیاسی نمایندوں کی اس لا پراہی پر غم و غصے کا اظہار بھِی کیا ۔

Related Articles

Back to top button