گوشہ اردو

ناردرن وائیرلیس کی غیر معیاری سروس، اشکون کے صارفین کا اصلاح احوال کا مطالبہ

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ناردرن وائرلیس ٹیلی فون سروس کا عوام کے ساتھ مذاق، سروس روزانہ گھنٹوں بند،شکایات درج کرانے کے باوجود متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں ریںگتی. شکا یات  کا نمبر جان بوجھ کر مصروف رکھا جاتا ہے، انٹر نیٹ استعمال کرنے والے طلبہ اور صحافی حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا. ایس سی او حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ.

تفصیلات کے مطابق تحصیل اشکومن میں گزشتہ چند مہینوں سے ناردرن وائرلیس سروس نے صارفین کو شدعید  اذیت میں  مبتلا کر رکھا ہے ۔ جدید  اور تیز ترین سروس کا نعرہ لگاکر سینکڑوں فون سیٹ  فروخت کئے لیکن مختصر عرصے کے بعد ہی سروس نے جواب دینا شروع کر دیاہے. فون سروس روزانہ کئی کئی گھنٹوں بند رہتی ہے اور بعض اوقات دو دو دنوں تک سروس دستیاب نہیں  ہوتی۔ مقامی ایکسچینج  سے رابطہ کرنے پر جواب ملتا ہے کہ سروس آگے سے منقطع ہے ۔

ناردرن وائرلیس کا شکایات کا نمبر 05811920090جان بوجھ کر مصروف رکھا جاتا ہے اور اگر نمبر مل بھی جائے تو کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملتا بلکہ ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے۔ مذکورہ فون سروس صارفین نے صرف اسلئے خریدا تھا کہ اس میں انٹر نیٹ کی سہولت دستیاب تھی لےکن اس صورتحال سے صارفین خصوصا طلبہ اور صحافی حضرات کو شدعید مشکلات کا  کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تحصیل اشکومن کے صارفین  نے ایس سی او اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں مذکورہ فون سروس کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں.

Related Articles

Back to top button