گوشہ اردو

سکردو: سرمیک میں داخلہ مہم کے سلسلے میں واک کا انعقاد

خصوصی نمائندہ 
سرمیک: سکردو کے نواحی گاﺅں سرمک میں محکمہ تعلیم بلتستان اور نیشنل کمیشن فار ہومن ڈویلمنٹ کے تعاون سے تعلیمی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ واک میں محکمہ تعلیم کے افسران ، علاقے کے سرکردگان، والدین اور مختلف سکولوں کے ہزاروں طلباءوطالبات نے شرکت کی۔ واک ہائی سکول سرمک سے شروع ہوئی تو اردگرد کے تمام پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباءوطالبات راستے میں واک میں شامل ہوگئے۔ تمام بچوں اور بچیوں نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن میں مختلف نعرے درج تھے پاپا مجھے سکول جانا ہے، آو¿ سکول چلیں، علم ایک نور ہے، تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور کئی اور نعرے اور اقوال درج تھے۔ واک ہائی سکول سرمک سے شروع ہوئی اور سول ہسپتال سرمک اورواپسی پر گرلز ہائی سکول سرمک میں اختتام پذیر ہوئی۔ واک کے اختتام پر ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس سے سید مہدی شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن، محمد حسین حالی صدر پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ نمبر3 ، محمد حسین ڈسٹرکٹ جنرل منیجر این سی ایچ ڈی اور ہائی سکولز کے ہیڈماسٹرز نے خطاب کیا۔ تمام مقررین نے خطاب کے دوران تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ مہان خصوصی محمد حسین حالی تھے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کی اِس سرگرمی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کی سرگرمیاں سال میں صرف ایک دفعہ نہیں بلکہ دو دفعہ ہونی چاہیئے۔
تقریب کے اختتام پر نئے بچوںاور بچیوں کا داخلہ کروایا گیا۔ مہمان خصوصی اور محکمہ تعلیم کے آفسران نے نئے بچوں کے نام داخلہ رجسٹر میں درج کیا۔ اور اِن بچوں اور بچیوں کے بہترین مستقبل کےلئے دعا دی۔ لگ بھگ 20کے قریب نئے بچے اور بچیاں داخل ہوئیں۔ دعائیہ کلمات سے تقریب کا اختتام ہوا۔

Related Articles

One Comment

  1. Please join me to congratulate the visionary leaders, teachers and student community of this village for leading this truely creative move and exposing their constructive approach.

    I salute each and every participant of this walk for education, no no infact, “WALK FOR LIFE” of the nation.

Back to top button