گوشہ اردو

گاہکوچ ایگزامینیشن سنٹر میں اساتذہ پر تشدد کی مذمت، قانونی کاروائی کا مطالبہ

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی مرکزی کابینہ کے عہدیداروں نے ایک ہنگامی اجلاس میں ڈگری کالج فار بوائز جوٹیال میں ایک پرہوفیسر پر تشدد اور گاہکوچ ایگزامینیشن سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ پر اوباش قسم کے طلبہ کے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نقل کی روک تھام کی پاداش میں پروفیسر محمد رفیع اور ان کے ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جسکی اجازت نہ تو قانون میں ہے نہ ہی ہماری روایات میں۔ عہدیداروں، بشمول صدر اویس احمد ، نائب صدر حسن دلشاد، جنرل سیکریٹری راحت شاہ اور پریس سیکریٹری اشتیاق احمد یاد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سےزمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، اور دھمکی دی ہے کہ اگر قانونی کاروائی نہیں کی گئی تو گلگت بلتستان کے تمام کالجز کے فیکلٹی ممبرز امتحانات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دیگراقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائینگے۔

Related Articles

Back to top button