گوشہ اردو

گلگت فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا قیام، فرمان کریم گوجالی عبوری صدر نامزد

فرمان کریم بیگ

گلگت (پریس ریلیز) گلگت بلتستان کے صدر مقام، گلگت میں فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق فرمان کریم بیگ گوجالی کو ایسوسی ایشن کا عبوری صدر اور میر باز خان ہنزائی کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایسوسی ایشن کے قیام سے فوٹو جرنلسٹس کے مسائل حکام بالا تک پہنچانے اور ان کے حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔  پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن گلگت کے تمام فوٹو جرنلسٹس کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور انکے مسائل حل کرنے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے تگ و دو کرے گی۔

پامیر ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے عبوری صدر فرمان گوجالی نے کہا کہ تمام فوٹو جرنلسٹس مل کر کام کریں گے مسائل حال ہونگے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں ایسوسی ایشن کی فعالیت میں اضافہ ہو گا۔

Related Articles

One Comment

Back to top button