گوشہ اردو

غذر سے تعلق رکھنے والے ہیلتھ ورکرز کی دو مہینوں کی تنخواہ غایب، محکمہ صحت نے قراقرم بینک کو ذمہ دار قرار دیا.

چٹورکھنڈ(نمائندہ خصوصی) ضلع غذر کے لیڈی ہیلتھ  ورکرز کے دو مہینوں کی تنخواہ غائب. محکمہ صحت نے ذمہ داری بینک پر ڈال دی، احتجاج کے باوجود معاملہ حل نہ ہوسکا، چیف سیکریٹری سے  نوٹس لینے کا مطالبہ. تفصیلات  کے مطابق ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے سو کے قریب لیڈی ہیلتھ  ورکرز کی دو مہینے،  مئی،جون2011 کی تنخواہ تاحال ادا نہیں  کی جاسکی ہے جس سے ہیلتھ  ورکرز کو شدید  پریشانی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ جن  ورکرز کے اکاﺅنٹ نیشنل  بنک کے برانچز میں ہیں ان کو ادائیگی کی جاچکی ہے. لیکن قراقرم کوآپریٹو بینک کی اکاونٹ ہولڈرز کو ابھی تک تنخواہ نہیں مل سکی ہے. ،محکمہ صحت بنک کو ذمہ دار قرار دے کر خود بری الذمہ ہوگئی۔ متاثرہ ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے. اس پورے معاملے میں محکمہ صحت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے.
ہیلتھ ورکرز نی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نی مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لی کر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے.

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button