گوشہ اردو

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ

3
گلگت(پ ر)انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کے زیر اہتمام بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس (ICRC) کے تعاؤن سے مقامی صحافیوں کے لئے منعقدہ سہ روزہ ابتدائی طبی امداد کی تربیتی ورکشاپ بدھ کو اختتام پذیر ہوگئی۔اس ورکشاپ میں گلگت بلتستان کے ساتویں اضلاع سے شعبہ صحافت سے وابسطہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ورکشاپ میں صحافیوں کو قدرتی اور دیگر سانحات میں پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے دوران پیش آنے والے واقعات میں اپنی حفاظت اور مسائل کے شکار افراد کی ہر ممکن امداد کرنے کی تربیت دی گئی جبکہ اس سلسلے میں عملی اقدامات کے حوالے سے بھی متعدد سرگرمیاں کرائی گئیں۔
ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلگت پریس کلب کے جنرل سیکرٹری و سینئر صحافی شبیر احمد میر نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی آفات کی زد میں واقع خطہ ہے جہاں پر ہر قسم کے آفات کے شدید خطرات ہیں ایسے میں انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کی طرف سے صحافیوں کے لئے ابتدائی طبی امداد کی تربیت ایک انتہائی اہم اقدام ہے۔انہو ں نے انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کے زیر اہتمام چلنے والے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے امدادی اداروں کے ساتھ تعاؤن کرے اور ان کی سرگرمیوں کی مثبت رپورٹنگ کے زریعے عوام الناس میں اداروں کے حوالے سے شعور اجاگر کریں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں سنٹرل پریس کلب گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری یعقوب عالم طائی نے کہا کہ یہ ہمارا ایک قومی المیہ ہے کہ ہم علاقے میں آنے والے فلاحی اداروں کو بیرونی ایجنڈا قرار دیتے ہیں لیکن ان اداروں کے اندر ایسا ہر گز نہیں ہو رہا ہے بلکہ یہ عوامی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس لئے ہمیں بحیثیت صحافی و شہری فلاح انسانیت کے لئے بلا تفریق رنگ نسل کام کرنے والے اداروں کی مددکرنی چاہیے۔انہوں نے انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کی طرف سے صحافیوں کے لئے اس قدر مفید ٹرینگ کے انعقاد پر ادارے کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایسی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کا مطالبہ کیا۔
4
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلگت یونین آف جرنلٹس کے سینئر نائب محمد طاہر رانا نے کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کے ساتھ ایک رجسٹرڈ کی حیثیت سے انسانی فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔یہ ان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ ایک رضا کار کی حیثیت سے انہو ں نے انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں جو سکون اور اطمینان ملاہے وہ کسی اور کام میں انہیں نہیں ملا تھا۔انہوں نے گلگت بلتستان میں انجمن ہلال احمر کی سرگرمیوں کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ بھی اس قومی فلاحی ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ ہو کر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ رضا کارانہ خدمات سر انجام دینے میں بھر پور کردار ادا کریں ۔
اس موقع پر انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کے میڈیا اینڈ کمیونیکشن آفیسر صفدر علی صفدر نے ورکشاپ کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صحافی اپنے قلم کے زریعے انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کی سرگرمیو ں کے بارے میں عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کے لئے بھر پور کردار اداکریں گے ۔آخر میں ورکشاپ کے شرکا میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

Related Articles

One Comment

Back to top button