گوشہ اردو
وائس چانسلر کا گلگت بلتستان میں کوئی عزیز یا رشتہ دار نہیں ہے اقرباءپروری کا الزام سراسر بے بنیاد ہے۔ ترجمان KIU
گلگت( پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ترجمان نے ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کی مذمت کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں محترمہ وائس چانسلر پر اقرباءپروری اور ہٹ دھرمی کا الزام لگایا ہے۔ترجمان نے کہا کہ محترمہ وائس چانسلر نے جو بھی اقدامات اٹھائے ہیں وہ یونیورسٹی کے مفاد میں ہیں اورKIU میں وائس چانسلرکا کوئی عزیز یا رشتہ دار نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ سینئر پروفیسرز کو ڈین یا شعبہ جات کا ہیڈوائس چانسلر کی پسند نا پسند کی بنیاد پر نہیں بلکہڈین کی تعیناتی یونیورسٹی سینٹ کے دائرہ اختیار میں ہے اور دونوں ڈینز کو سینٹ نے تعینات کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی قواعد و ضوابط کے تحت ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈین نہیں بن سکتا تاہم KIUمیں تعینات دو ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو اپنی شعبہ جات کی چیئر مین شپ کے علاوہ اہم کمیٹیوں کی سربراہی کی ذمہ داری دی ہوئی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ سینئر پروفیسرز اور سکالرز کی تعیناتی سے اس سال ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رینکنگ میں قراقرم یونیورسٹی اپنے گروپ کی یونیورسٹیوں میں پانچویں نمبر پر آگئی ہے حالانکہ دو سال قبل KIUچالیسویں نمبر پر تھی۔امید ہے مزیدسینئر پروفیسر ز اور سکالرز یہاں تعینات ہوگئے تو مستقبل قریب میں KIUہائر ایجوکیشن کمیشن کی رینکنگ میں بہت آگے آجائیگی۔ترجمان نے کہا کہ KIUکے شہرت کو نقصان پہنچانے والی اس خودساختہ خبر کے خلاف KIUقانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔