Uncategorizedگوشہ اردو

سانحہ گیاری: نائب صوبیدارشہید دیدار کریم کوہنزہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

اکرام نجمی
کریم آباد ہنزہ: سانحہ گیاری میں شہید ہونے والے پاک آرمی 6 ناردرن لائٹ انفنٹری کے نائب صوبیدار دیدار کریم کو آج پوری فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں کریم آباد ہنزہ میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔
شہید کے نماز جنازہ میں سابقہ چیف ایکزیکٹیو شمالی علاقہ جات قانون ساز کونسل میرغضنفر علی خان پاکستان آرمی کے میجر یونس ،شہید کے فوجی ساتھیوں ،پاکستان بوائزسکاو¾ٹس کے جوانوں، معززیں علاقہ علاوہ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
لواحقین کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب امتیاز کریم نے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کی اور علاقے کے نوجوانوں کی پاک فوج میں خدمات پر روشنی ڈالی۔
اس موقعے پر بات کرتے ہوئے پاک آرمی کے میجر یونس نے گیاری سیکٹر میں جاری امدادی کاموں سے آگاہ کیا اور علاقے کے لوگوں کی پاک فوج اور ملک کیلئے خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔
صدرپاکستان ،چیف آف آرمی سٹاف ،ایف سی این اے،اور پاکستان بوائز سکاو¾ٹس کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کے چادر چڑھا یا گیا۔

Related Articles

Back to top button