گوشہ اردو
گلگت بلتستان پولیس کے 72 اہلکاروں کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا
گلگت (پ ۔ر) نمایاں کار کردگی کے مظاہرہ کرنے پر گلگت بلتستان پولیس کے (72)پولیس اہلکاروں میں انعامات اور تعریفی اسناد دئیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان عثمان ذکریا نے اپنے آفس سی ۔پی ۔او میں ایک با وقار تقریب کے دوران قتل ، اقدام قتل ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ قتل وغارت میں ملوث اشتہاری مجرمان اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے دوران اچھی کارکردگی کے مظاہرہ پر دیا مر پولیس اور سی ۔آئی ۔ڈی پولیس کے آفیسروں اور جوانوں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کئے۔
آئی ۔جی ۔ پی گلت بلتستان عثمان ذکریا نے سی ۔آئی ۔ڈی کے SPجہانگیر شاہ ، بجٹ آفیسر امیر حمزہ اور آفیسر تعلقات عامہ جی ۔بی پولیس مبا رک جان کو بھی متعلقہ شعبوں میں اچھی کار کردگی کے مظاہرے پر نقد انعات اور تعریفی اسناد دیں ۔ تقسیم انعا مات ک بعد عثمان ذکریا نے پولیس اہلکاروں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتہا ئی خوشی ہے کہ آپ لوگوں نے جی ۔بی پولیس اور خطے کا نا م روشن کیا ہے آپ لوگوں نے اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے جو پوری فورس کے لئے قابل تقلید ہے ۔ تقریب میں ڈی ۔آئی ۔جی رینج علی شیر ،SPگلگت اور گلگت بلتستان پولیس کے دوسرے بہت سے آفیسران نے شرکت کی ۔