گوشہ اردو

یاسین: واٹر سپلائی سکیم کی کھدائی میں رکاوٹ ڈالنے والے افراد کی گرفتاری کے خلاف خواتین کا احتجاج

یاسین:طائوس واٹر سپلائی سکیم کی کھدائی میں رکاوٹ ڈالنے والے افراد کی گرفتاری کے خلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں سینکڑوں خواتین نے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دید یا اور یاسین تھانہ پولیس کی کارروائی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ عمائدین یاسین کی جانب سے مطالبا ت کے حل کی یقین دہانی کے بعد ان خواتین نے دھرنا ختم کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز تھانہ یاسین نے طائوس واٹر سپلائی سکیم کی کھدائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں نازبر گائوں 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا تھا واٹر چینل کی تعمیر سے ہماری جائیداد کو نقصان پہنچ رہا ہے کہہ کر ان افراد نے چینل کی تعمیر شدہ کام کو نقصان پہنچایا تھا ۔ تھانہ یاسین پولیس کی کارروائی کے خلاف گائوں نازبر کی خواتین نے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیدیا مشتعل خواتین گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہی تھیں ۔ اس موقع پر خواتین نے تھانہ یاسین پولیس کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی بعدازاں مقامی عمائدین نے پولیس حکام سے بات چیت کرنے کے بعد خواتین کو مطالبہ حل کرانے کی یقین دہانی کرانے کے بعد دھرنا ختم کرایا ۔ دوسری طر ف آخری اطلاعات آنے تک گرفتار ملزمان کو رہا نہیں کیا گیا ہے اور پولیس کی تفتیش جاری ہے

 

Related Articles

Back to top button