گوشہ اردو

غذر: نمبردار ڈٹ گئے، چھ اگست کو جلسے کا اعلان

گاہکوچ: ۔نمبرداران غذر نےاپنے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا  6 اگست کو ضلع بھرکے تمام نمبرداران کو گاہکوچ طلب کرلیا گیا ۔اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لئے نام نہاد سیاستدان نمبرداروں کے خلاف بیان بازی پر اتر آئے ہیں ۔ کئی دہائیوں سے بلا معاوضہ عوام کی خدمت کرنے والوں کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا ہے ، مختلف اخبارات میں نمبرداری سسٹم کے خلاف چھپنے والے بیانات کے ردعمل میں غذر کے نمبرداروں کا کہنا ہے کہ نمبرداری سسٹم کو ختم کرنا تیمورشاہ جیسے لوگوں کا خواب تو ہوسکتا ہے لیکن اس خواب کو تعبیر ملنی مشکل ہے انہوں نے کہا کہ نمبرداری ہمیں خیرات میں نہیں ملی ہے رضاکارانہ خدمات کے پیش نظر نمبرداروں کا انتخاب ہوا ہے ۔ نمبردار سرکاری ملازم سے لیکر شناختی کارڈ تک کی تصدیق و تردید کرتے رہے ہیں اور نمبرداران ہمیشہ سے امن کے داعی رہے ہیں  نمبرداری سسٹم سے متعلق عدالتی احکامات موجود ہیں اس سسٹم کے خلاف بولنے والے اصل میں توہین عدالت کے مرتکب ہور ہے ہیں ۔ خطے میں قیام امن کے لئے اور مقامی تنازعات کے حل میں نمبرداروں نے موثر کردار ادا کیا ہے صوبائی حکومت نے بھی نمبرداری سسٹم کو مزید فعال کرنے اور نمبرداروں کو مزید اختیارات سونپنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ان اخباری بیانات کی کوئی اہمیت نہیں رہی ہے ۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے راجگی نظام اور ایف سی آر کے خاتمے کے باوجود نمبرداری سسٹم کو جاری رکھا جو کہ اس قدیم اور موروثی نظام پر پاکستان پیپلزپارٹی کے اعتما د کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ نمبرداروں نے اگست کو گاہکوچ ریسٹ ہائوس جلسہ کا اعلان کیا ہے جس میں نمبرداری سسٹم کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف حکمت عملی طے کی جائیگی۔

Related Articles

Back to top button