گوشہ اردو

چٹورکھنڈ: ڈیڑھ لاکھ میں بننے والاحفاظتی بند ڈیڑھ سال کا ہونے سے پہلے ہی ڈھیر

حفاظتی بند سیلاب کے پہلے ریلے کے ساتھ ہی ڈھیر ہو گیا۔

چٹورکھنڈ (کریم رانجھا ) محکمہ ایل جی اینڈآر ڈی کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا حفاظتی بند ڈیڑھ سال کی مدت بھی پوری نہ کر سکا۔ ،نالے کا پانی قریب آتے ہی ڈھیر ہو گیا۔ محکمہ ایل جی اینڈ آر ڈی نے گزشتہ سال اپنے ہی نو تعمیرشدہ دفتر کو سیلاب سے بچانے کی خاطر نالہ چٹورکھنڈ کے کنارے ڈیڑھ لاکھ روپے کی لا گت سے بند تعمیر کروایا تھا۔ مبینہ طور پر ٹھیکیدار اور محکمے کی ملی بھگت سے بند کی تعمیر کے دوران ناقص میٹریل استعمال کیا گےااور بنیاد کے لئے کھدائی کی سرے سے ضرورت ہی محسوس نہ کی گئی ۔جس کے نتیجے میں نالے کا پانی بند کے قریب آتے ہی حفاظتی بند سجدہ ریز ہو گیا۔

۔محکمہ ایل جی اینڈ آر ڈی نے 2009/10 میں نالہ چٹورکھنڈ سے متصل لاکھوں روپے کی لاگت سے لو کل کونسل کا دفتر تعمیر کیا تھا جو 2010کی سیلاب کے زد میں آتے آتے بچا۔ لٰہذااس دفتر کی حفاظت کے لئے محکمے کو بند تعمیر کرنے کی سوجھی،لیکن کمیشن مافیا نے نے اپنی جیب گرم کرنے کے بعد ٹھیکیدار کو فری ہینڈ دے دیا اور نتیجتا مذکورہ بند ایک سال سے بھی کم عرصے میں نالے کی نذر ہو گیا ۔عوام علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بند کی ناقص تعمیر کے حوالے سے تحقیقات کی جائے نیز اس محکمے کے زیر نگرانی صرف کمیشن کی خاطر تعمیر کئے جانے والے دیگر حفاظتی بندوں کا ازسر نوجائزہ لیاجائے۔

Related Articles

Back to top button