گوشہ اردو

اشکومن: تنخواہ کی عدم ادائیگی پر سکول کی تالہ بندی

چٹورکھنڈ( کریم رانجھا) اٹھارہ مہینوں سے تنخواہ کی عدم ادائیگی،مالک اراضی نے نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے پرائمری سکول کو تالا لگا دیا۔ ،سکول میں پچاس کے قریب بچے ،بچیاں زیر  تعلیم ہیں جن کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ،حکام خاموش۔
تفصیلات کے مطا بق این ای ایف کے زیر انتظام چلنے والا پرائمری سکول پکورہ ہون (اشکومن) متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہے جس سے سکول میں زیر تعلیم پچا س کے قریب طلبہ وطالبات کا مستقبل مخدوش نظر آرہا ہے ۔جس اراضی پر سکول کی تعمیر کی گئی ہے اس کے مالک کا کہنا ہے کہ 2000 میں تعمیر کے روران حکام نے دو ملازمتیں دینے کا تحریری وعدہ کیا تھا لیکن بعد ازاں صرف ایک لیڈی ٹیچر  کی ملازمت دی گئی۔2009 میں سکول نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن کے حوالے کیا گیا جس نے اساتذہ کی تنخواہ چار ہزار روپے ماہانہ مقرر کی لیکن گزشتہ اٹھارہ مہےنوں سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔ متعلقہ حکام کو کئی بار درخواستیں گزاری لیکن حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی لہذا بحالت مجبوری سکول کو تالا لگا دیا ہے ۔
علاقے کے سماجی حلقوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی محکمانہ بے ضابتگیوں کے باعث مذکورہ سکول کئی بار بند کیا جا چکا ہے لیکن این ای ایف کے کرتا دھرتا ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button