گوشہ اردو

اشکومن: چالیس سالہ غیر شادی شدہ محنت کش نے “خود کشی” کر لی

چٹور کھنڈ ( کریم رانجھا) تحصیل اشکومن کے گاوں دائین (غوچھار) سے تعلق رکھنے والے دیہاڈی دار محنت کش نے مبینہ طور پر خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چالیس سالہ دیہاڈی دار محنت کش مسمی حوس خان ولد سوزم خان  نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ خودکشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں کیا جا سکا۔ پولیس نے 174 ص ف کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ متوفی عرصہ دراز سے محنت مزدوری کرتا تھااور غیرشادی شدہ تھا۔ زرائع کے مطابق متوفی اکثر گاﺅں دائین میں واقع اپنے ماموں زاد بہن کے گھر رہتا تھا۔

Related Articles

Back to top button