گوشہ اردو

مرزا حسین نے ہتک آمیز الزامات پر معافی نہ مانگی تو تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائیگا: طارق حسین شاہ

گلگت(پ ر) گلگت یونین آف جرنلسٹس نے رکن قانون سازاسمبلی مرزاحسین کی طرف سے گلگت بلتستان کی صحافت اور صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پرسخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے موصوف کے خلاف شدیداحتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔ بدھ کوجاری اپنے ایک بیان میں یونین آف جرنلسٹس کے صدرطارق حسین شاہ نے کہاہے کہ حکومت اور اس کے اتحادی اپنی کرپشن اورنااہلیوں کوچھپانے کیلئے صحافیوں کے خلاف منفی حربے استعمال کررہے ہیں جوآزادی صحافت پرحملہ اور صحافیوں کی توہین ہے۔ حکمران اس قسم کے ہتھکنڈوں کے ذریعے صحافیوں کے حوصلے پست نہیں کراسکتے ہیں۔اگرمرزاحسین کے پاس کسی صحافی کوبلیک میلنگ اورکسی ادارے کی زردصحافت کے شواہد ہیں توسامنے لائیں ۔میڈیااس کی بھرپورحمایت کریگا۔لیکن بغیرثبوت کے اس قسم کے بیانات داغنا صحافت دشمنی کاثبوت ہے۔ انہوں نے مرزاحسین سے کہاہے کہ وہ صحافت اورصحافیوں کے خلاف دئیے گئے ہتک آمیزبیان پروزیراعلیٰ سیدمہدی شاہ کی طرح صحافیوں سے معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف تمام اضلاع میں احتجاجی عمل شروع کیاجائے گا۔

Related Articles

Back to top button