گوشہ اردو

سعدیہ خان سکی چیمپین شپ نلتر میں اختتام پذیر، گیارہ ایوارڈز گلگت بلتستان کے کھلاڑی جیت گئے

گلگت(نیوز رپورٹر)نیشنل سعدیہ خان سکی چمپئن شپ2013گلگت بلتستان سکی ایسو سی ایشن کی کامیابی کے ساتھ ختم ہوگی، چمپئن شپ میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے مجموعی طور پر پہلی،پاکستان ایئر فورس نے دوسری جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی.
 گلگت بلتستان سکی ایسو سی ایشن کی آمنہ ولی نے سلالم ویمن اور جائنٹ سلالم ویمن دونوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی،سلالم ویمن میں دوسرے نمبر پر ائیر فورس کی افراء ولی دوسرے اور فاطمہ سہیل نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی، جائنٹ سلالم ویمن میں ائیرفورس کی فاطمہ سہیل نے دوسری اور سکوارڈان لیڈر نادیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی، چلڈرن سکی مقابلے میں جی بی سکی ایسو سی ایشن کی عمامہ ولی نے پہلی ،ائیر فورس کی زینب سہیل دوسری جبکہ ائیر فورس کی ہی نیلم نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
چلڈرن ماسٹر کیٹ مقابلے میں جی بی سکی ایسو سی ایشن کے سلمان نے پہلی ائیر فورس کے محمد جمیل نے دوسری جبکہ گلگت بلتستان کے فضل وددود تیسرے نمبر پر رہے ،چلڈرن جائنٹ سلالم میں تینوں پوزیشن ائیر فورس کے نام رہے جس میں زاہد عباس نے پہلی وقاص اعظم نے دوسری اور ضیاء الرحمن نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی اختتامی تقریب میں رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی مہمان خصوصی بیگم چیف آف آئیر سٹاف ائیر مارشل طاہر رفیق بٹ تھی جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے.
 اختتامی روز سکی کے کھلاڑیوں نے خوبصورت کرتب کے مظاہرے دکھائے جس سے تماشائی خوب لطف اندوز ہوئے اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی اس سعدیہ خان اسکی چمپئن شب 2013ء سے سب سے اہم بات پر رہی کہ اس میں ٹوٹل12میڈلز تھے جس میں سے11میڈلز گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے حاصل کئے جن میں اکثر نے نلتر سکی سکول میں تربیت حاصل کی ہے اس ٹورنامنٹ کی کامیابی کیلئے صدر جی بی اسکی ایسو سی ایشن کرنل امجدولی نے اہم کردار ادا کیا انہوں نے میچ ریفری کے فرائض بھی انجام دئیے.
 گلگت بلتستان کے عوامی حلقوں نے گلگت بلتستان کی ٹیم کو نیشنل سکی چمپئن شب 2013ء میں کامیابی حاصل کرنے پر شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا مگر اتنے اہم قومی نوعیت کے پروگرام میں گلگت بلتستان حکومت کی طرف کوئی نمائندہ بھی شریک نہ ہوا جس سے وہاں پر موجود تمام تماشائیوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related Articles

Back to top button