گوشہ اردو
گاہکوچ: پانی کی قلت، واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ کے ملازمین سے عوام نالاں
گاہکوچ (نمائندہ خصوصی) ۔ واٹرسپلائی گاہکوچ کے ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لینے لگے ۔ عوام پانی کے بوند بوند کو ترس رہی ہے ، محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کی غفلت اور غیر ذمہ داری کے بعد سرکاری ملازمین پرائیویٹ کاروبار کرنے میں مصروف ہیں ۔ ماہ صیام میں گاہکو چ کی نشیبی آبادی کربلا کا منظر پیش کرنی لگی ۔ محکمہ تعمیرات عامہ فوری طور پر اصلاح و احوال کرے بصورت دیگر واٹر سپلائی کے محکمے سے دستبردار ہوجائے ۔ عوامی حلقوں نے پانی کا مسئلہ حل نہ کرنے پر محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی۔ محکمہ تعمیرات عامہ کی مجرمانہ غفلت نے گاہکوچ کے شہریوں کو سخت ذہنی اذیت سے دوچار کردیا ہے سینکڑوں کی تعداد میں تنخواہ لینے کے لئے آنے والے ملازمین تیس دن تک منظر عام سے مکمل طور پر غائب رہتے ہیں محکمہ کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے بعض ملازمین پرائیویٹ کاروبار کرنے میں مشغول ہیں جبکہ کچھ ملازمین ٹیکسی گاڑیاں چلارہے ہیں دوسری طرف پانی کی عدم دستیابی نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔ گھروں میں چوبیس گھنٹوں کے اندر پانی کا ایک بوند بھی نہیں ٹپکتی ہے خواتین اور بچے بہت دور جاکر پانی بالٹیوں میں بھر کے لانے پر مجبور ہیں ۔ حکام بالا کے گھروںکے لان بھی پانی سے تر ہوتے ہیں جبکہ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے محکمہ تعمیرات گاہکوچ کے شہریوں کو پانی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے بارہا شکایتوں کے باوجود ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ۔ حکام اور چھوٹے ملازمین کی ملی بھگت نے عوام کو سخت مشکلات سے دوچار کردیا ہے عوامی حلقوںنے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گاہکوچ شہر کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر محکمہ تعمیرات عامہ واٹر سپلائی کی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوجائے تاکہ کوئی اہل محکمہ عوامی شکایات کا ازالہ کرسکے ۔