گوشہ اردو

نوربخش سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیرت صادقین کانفرنس کا انعقاد

 

NSO Meelad Pic

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز نوربخشی عالم دین علامہ سید حمایت علی شاہ نے کہا ہے کہ اللہ نے حضور پاک کو سینکڑوں خصوصیات سے نوازا وہ اللہ کی جا نب سے بنی نوع انسان کی ہدایت کیلئے مبعوث ہونے والے تمام انبیا و رسولو ں میں افضل ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نوربخش اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محمود آباد کراچی میں ہونے والی سیرت صادقین کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بھرپور پروگرام منعقد کرنے پر نوربخش اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کو مبارکباد دی اور کہا کہ نوجوانوں اور نونہالوں کا اس معاملے میں جذبات نے انہیں بہت متاثر کیا ہے ۔ اس موقع پر مہتمم جامعہ علامہ سکندر حسین، علامہ سید محمد شاہ، مولانا جلیل شگری، مولانا اسحق ثاقب، ظہیر علی ، سید صلاح الدین اور الطاف حسین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ حضور پرنور کے میلاد کو صرف خوشی کے اظہار کیلئے منایا جاتا ہے لیکن مسلمان سیرت طیبہ پر عمل کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ جس کی مثال یوم عشق رسول ؐ کے موقع پر ہونے والی ملک گیر تباہ کاریاں ہیں ۔ مقررین نے اس موقع پر حضرت محمد مصطفی ؐ اور حضرت امام جعفر صادق ؑ کی سیرت پاک کے مختلف پہلوؤں پر بھرپور روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں علامہ شیخ محمد محسن اشراقی، منشی محمد موسیٰ، سید مرتضی ، مولانا اعجاز غریبی، پیرزادہ سید نجم الدین کے علاوہ نوربخشی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی کارروائی کو خواتین کیلئے بھی بڑ ی اسکرین پر دکھانے کا اہتمام کیا گیاتھا۔

اس موقع پر نوربخشی نونہالوں کی بڑی تعداد نے گلہائے عقیدت پیش کئے ان میں مظفر حسین، افتخار حسین،منظور حسین، زمان شگری،شیراز علی،اکبر سرموی،توصیف شگری،ذاکر کریسی، محمد عادل اور دیگر شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ مولانا اسحق ثاقب نے اپنا کلام پیش کرکے حاضرین کو خوب محظوظ کیا ، ساتھ ہی اسٹیٹ لائف انشورنس کے سیلز منیجر محمد تقی نے قصیدہ پیش کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ نوربخش اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے یہ تقریب بذریعہ انٹرنیٹ براہ راست دکھانے کا بھی اہتمام کیا اور اندرون و بیرون ملک نوربخشی برادری کی بڑی تعداد نے اس پروگرام کو براہ راست دیکھا اور بھرپور پروگرام کے انعقاد پر این ایس او کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر این ایس او کے صدر فیصل علی بلغاری نے تمام شرکا اجلاس کا شکریہ کرتے ہوئے تمام نوجوانوں سے اپیل کی وہ تبلیغ دین کیلئے این ایس او کا بھرپور ساتھ دیں۔

 

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button