گوشہ اردو

شر پسندوں کو نشان عبرت بنا دینگے: وزیراعلی سید مہدی شاہ

گلگت  ( پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی رٹ کویقینی بنایا جائیگا اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملد آمد کروایا جائیگا ۔حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کی ہر گز اجاز ت نہیں دی جائیگی گلگت شہر کا امن چند سرپسند خراب کرناچاہتے ہیں جنکو نشان عبرت بنایا جائیگا ۔گلگت کے عوام ترقی چاہتے ہیں تو ایسے افراد کی نشاہدہی کریں جو نقص امن کا سبب بنتے ہیں جب بھی گلگت میں تعمیر و تر قی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں شرپسند آمن وآمان کی صورت حال خراب کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں تاکہ تعمیر وترقی کا پہیہ رک جاتے ہے ۔لہذا گلگت کے عوام اپنے اردگر د کے ماحول پر نظر رکھیں اور قانون نا فذکرنے والے ادارو ں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت کے منتخب سیاسی نمائندے بھی امن وآمان کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ہم سب کو قیام امن کیلئے مفادات سے بالاتر ہو کراپنا کر دار عملی اور فعال کر دار ادا کرنا ہوگا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاسی مخالفین خودنمائی اور میڈیا کی زنیت بننے کیلئے حکومت پر تنقید برائے تنقید کرنے کے بجائے اپنے حلقو ں میں عملی کر دار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ممبران پر اعتماد کا اظہار کرکے اسمبلی تک پہنچا یا ہے ممبران اسمبلی پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام صلا حتیں بر وئے کار لائیں بعد ازیں وزیر اعلیٰ نے میڈ یا کے نمائند وں سے گفتگو کرتے ہوئے قیام امن کیلئے میڈ یا کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور دیگر صوبو ں کیلئے بھی گلگت بلتستان کے میڈ یا کے کر دار کو قابل تقلید قرار دیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پا کستان پیپلزپارٹی آزاد میڈ یا پر یقین رکھتی ہے معاشرے کی تعمیر و تر قی کیلئے میڈ یا پربھی بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button