گوشہ اردو

پروفیسرز اور لیکچررز کو چند دنوں میں پروموشن دی جائیگی: علی مدد شیر

1
گلگت (خصوصی نامہ نگار  )پروفیسرز کے لئے ٹائم سکیل فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مدد شیر نے گلگت بلتستان پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی صوبائی کابینہ کے عہدیداروں پروفیسر اولیس احمد ، پروفیسر راحت شاہ ، لیکچرار محمد رفیع اور لیکچرار اشتیاق احمد یاد کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ میں کیا۔ اس اجلاس میں سیکریٹری تعلیم سید ہادی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے گلگت بلتستان کے کا لجز اور فکلٹی ممبرز کے جملہ مسائل وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم کو پیش کیے ۔ جس پر انہوں نے کہا کہ کالجز میں لیکچررز کی کمی کو جلد ختم کی جائے گا، کالجز کے اساتذہ کی استعداد کار کے لئے ٹرینگز فراہم کئے جائیں گے اور اس کے لئے 88کروڑ کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے، PC-4پر جلد کام شروع کیا جائے گا، لیکچررز ، پروفیسرز کی پروموشن چند دنوں میں کی جائے گی،زیر تعمیر کالجز کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ اس کے لئے سکریٹری ورکس کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کالجز کے لئے الگ سروس رولز کی جلد منظوری دینے کاا علان بھی کیا۔ انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا کہ آئندہ پوسٹنگ میں میرٹ کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ اجلاس میں ہائر سکنڈری سکولز اور کمیونٹی کالجز کے مسائل پر بھی بات کی گئی۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم پر زور دیا کہ ان امور اور مسائل پر ہمدردانہ غور کیا جائے اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

Related Articles

Back to top button