بروشسکی زبان میں ویڈیو البم ریلیز
مولا مدد قیزیل
گلگت: بروشسکی زبان کی پہلی ویڈیو البم Best of Sameer Muntazir کی ایک مقامی ہوٹل میں میں افتاحی تقریب ہوئی۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی.۔تقریب کے مہمانان گرامی میں سید اللہ (CEO) اشیاء فاونڈیشن گلگت بلتستان، جسٹس (ر) مللک محمد صفدر خان، APML گلگت بلتستان کے چیف اورگنائزر کریم خان اور دوسرے لوگوں نے شرکت کی۔
شرکاء نے اس کوشش کو سراہا اور کہا کہ یہ ویڈیو البم صرف خوصورت گانوں کا گلدستہ ہی نہیں ہے بلکہ علاقے کی ثقافت اور تاریخی مقامات کی فلمبندی اور علاقائی موسیقی کے امتزاج نے اسے زیادہ حسین اور مسحور کن بنایاہے۔ شرکاء نے کہا کہ حکومت ایسے باصلاحیت نوجوانون کی حوصلہ افزائی کرے جو مثبت اورتخلیقی تجسس رکھتے ہیں۔
Best of Sameer Muntazir علاقے کی ثقآقت،اور علاقے سے محبت کی ایک علامت ہے۔اس ویڈیو البم میں گلگت بلتستان کے ہر موسم کو فلمایا گیا ہے اور اسے بروشسکی زبان سمجھنے والوں کے لئے ایک منفرد تحفہ قرار دیا جا رہاہے۔
اس خوبصورت البم کے بول سمیر منتظر کے ہیں اور اور آواز کا جادو جاگایا ہے ایس- یو بیگ ساوال، وجاہت سوز، حسنین عالم نین، طالب حسین طالب، اور سمیر منتظر کے ۔جبکہ ان گانوں پراداکاری کے جوہر شیعب خان نے دکھائے ہیں۔ اس ویڈیو البم کی موسیقی ڈی-جے ساغر، حسنین عالم نین اور سمیر منتظر نے ترتیب دی ہیں۔
دیکھنا یہ ہے کہ اس البم کو کتنا پزیرائی ملتی ہیں.