گوشہ اردو

چھٹورکھنڈ کو محفوظ بنانے کے لیے بند تعمیر کیا جاۓ: عمائدین

چٹورکھنڈ( نمائندہ خصوصی) حفاظتی بند کی تعمیر کے حوالے سے جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی غلام محمد کا بیان افسوس ناک ہے. نالہ کوچدہ  چٹورکھنڈ میں کوچدہ کی جانب جو بند تعمیر ہوے ہیں وہ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کی مہربانی ہے. گورنر نے ذاتی فنڈ خرچ نہیں کیا ہے. یاسین میں جو سیلاب آیا وہ  ناگہانی تھا لیکن نالہ چٹورکھنڈ میں ہر سال سیلاب آتا ہے. اگر دونوں جانب بند تعمیر نہیں کیے گیے تو تحصیل اشکومن کے دو بڑے گاؤں تباہ ہونے کا خدشہ ہے.

ان خیالات کا اظہار بدترین سیلاب کے دوران شدید متاثر ہونے والے گاﺅں کوچدہ کے عمائدین شہزادہ امین جان، سید دیدار علی شاہ، عبدل مراد، محمود خان اور دیگر نے تحریری بیان میں کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ علاقائی اخبار میں  پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری غلام محمد سے منسوب بیان چھپا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ حفاظتی بندکی تعمیرکرنے کے لئے گورنر گلگت بلتستان نے الگ فنڈ منظور کرایا ہے. ان کے مطابق مذکورہ بیان حقائق کے منافی ہے.

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ  مذکورہ حفاظتی بند وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی کو ششوں سے تعمیر ہوے ہیں. اور ان کی تعمیر سے گاوں کوچدہ کا بڑا حصہ  محفوظ ہو گیا ہے جبکہ چٹورکھنڈ تاحال خطرے کی زد پر ہے. لہذا حکومت سے اپیل ہے کہ کوچدہ کی جانب کا باقی ماندہ حصہ اور چٹورکھنڈ کو بھی سیلاب  سے محفوظ بنانے کے لئے مزیدبند تعمیر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں.

Related Articles

Back to top button